بدین (عمران عباس) بدین میں سابقہ اسپیکر قومی اسیمبلی کی جانب سے خواتین کو فوری انصاف فراہم کرنے کے لیئے قائم وومین پولیس اسٹیشن محکمہ پولیس میں موجود کالی بیڑوں نے بند کردیا، وومین پولیس اسٹیشن پر تعینات چالیس سے زائد لیڈی کانسٹیبل گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے لگیں، حوا کی بیٹیاں حصول انصاف کے لیئے در بدر ہوگئیں،و ومیں تھانہ ایس ایچ او کی رہائش گاہ میں تبدیل ہوگیا۔
پیپلز پارٹی کے سابقہ دور حکومت میں سابقہ اسپیکر قومی اسیمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ضلع بدین کی خواتین کو فوری انصاف فراہم کرنے کے لیئے ماڈل تھانا بدین کے ساتھ لاکھوں روپے کی مالیت سے وومین کرائیسز سینٹر ، وومین پولیس اسٹیشن قائم کروایا تھا جو کہ اب محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی مبینا غفلت اور لاپرواہی سے بند کردیا ہے اور وومین تھانا کا بورڈ بھی اکھاڑ کر پھینک دیا ہے۔
جبکہ وومین پولیس اسٹیشن پر ایس ایچ او ماڈل تھانا بدین نے قبضہ کرکے اپنی رہائش گا بنا لی ہے ، وومین پولیس اسٹیشن پر تعینات چالیس سے زائد لیڈی کانسٹیبل کا بھی کوئی اتا پتہ نہیں ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وومین پولیس اسٹیشن بند ہونے کے بعد لیڈی پولیس کانسٹیبل اور عملہ گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہی ہیں، اس صورتحال کے بعد حوا کی بیٹیاں حصول انصاف کے لیئے کبھی ایس ایس پی آفیس اور کبھی ماڈل تھانا بدین کے چکر کاٹتی نظر آتی ہیں۔