کراچی میں بے گناہ ملازمین پر فائرنگ اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: ایف بی آر (FBR) ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے آرگنائزر طاہر خاکوانی اور مرکزی صدر کلاس فوریونین (FBR) قاری ناصر اعوان، شاہد عرفان، جان آفریدی اور دیگر عہدیداران نے کراچی میں PIA ملازمین پرفائرنگ اور وحشیانہ تشدد اور بے گناہ ملازمین پر فائرنگ اور اسکے نتیجہ میں معصوم ملازمین کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو قتل کرنے والے عناصر کو فوری گرفتار کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ PIA ملازمین کے جائزمطالبات پورے کئے جائیں،شہید ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے شہید ہونے والے ملازمین کے خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔