لیہ کی خبریں 04/02/2015

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

لیہ (نامہ نگار) تنویر جعفری قتل کیس کروڑکا رہائشی ملزم شفاقت حسین بے نقاب مزید دو قتل کرنے کا اعتراف طالبان سے روابط اور القائدہ کے لئے کام کرنے والے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا کڑیاں تاشفین ملک گروپ تک ملائی جانے لگی ،ملزم کے بھائی کامقتول کے ساتھ گاڑیوں کا لین دین تھااور ملزم کے بھائی کی جانب سے 10لاکھ روپے کا چیک بھی مقتول کے پاس تھا جس کی رقم بقایا تھی ۔قاتل کا چہراورثاء کے سامنے بے نقاب ،شناخت پریڈ کا عمل گزشتہ روز متوقع،دو ماہ قبل4دسمبر کو ہونے والے قتل کو ٹریس کرنے کی اطلاعات ،پولیس کا قاتل تک پہنچنے پر عوامی حلقوں کی جانب سےDPOلیہ کو خراج تحسین ،لین دین کے تناضے پر ملزم شفاقت حسین کی جانب سے تنویر حسین جعفری کو قتل کیئے جانے کا اعتراف،شک کی بنیادوں پر گرفتار کئے گئے ملزمان پولیس تفتیش میں بے گناہ ہونے پر رہا کر دیئے گئے،تفصیل کے مطابق بلدیاتی انتخابات سے ایک رات قبل نامعلوم افراد کے قاتل کا سُراغ لگا لیا گیا،ملزم شفاقت حُسین کو کروڑ پولیس نے شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تھاملزم تھانے کی چھت سے پھلانگ کر دوڑ گیا تھااور بعد ازاں افغانستان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ پاک افغان بارڈرپولیس نے حراست میں لیا اور ایجنسیوں کی تحویل کے دوران تنویر جعفری قتل سمیت بہت سے انکشافات کئے جس میں دو مزید قتل طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں سے وابستگی کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں،ملزم کی شناخت پریڈ کاعمل گزشتہ روز متوقع،دو ماہ تک پولیس کی جانب سے تفتیش میں قتل تک پہنچنے پر عوامی حلقوں کی جانب سے DPOلیہ غازی محمد صلاح الدین کو خراج تحسین پیش کی گئی،پولیس نے شب روز محنت کی جو قابل تحسین ہے ورثا سے ملزم شفاقت حسین پرمطمعن ہیں ۔ مقتول کے سامنے مدعی نذیر حسین کا کہنا تھا کہ مرحوم تنویر حسین جعفری دو گاڑیوں کا معاملہ ملزم شفاقت حسین کے ساتھ تھا،دو مرتبہ اس معاملے پر لڑائی بھی ہوئی،شک کی بنیاد پر گرفتار کئے گئے نذیر حسین اور قاری حسنین کو گزشتہ روز پولیس تفتیش میں بے گناہ ثابت ہونے پر رہا کر دیا گیا،اس موقع پر انویسٹٹیگیشن افیسر حاجی محمد افضل سب انسپکٹر نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کے انشااللہ قاتل کا چہرہ بہت جلد عوام کے سامنے لایا جائے گا،ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ،عوام کے مال و جان کا تحفظ پولیس کے اولین ترجیع میں شامل ہے۔دوسری جانب قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ ملزم شفاقت حسین ریمانڈ لے کر تفتیش کے ذریعے شہریوں اور میڈیا کے سامنے حقائق لائے جاتے تاہم پولیس آج ملزم کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر کے شناخت کا عمل مکمل کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (نامہ نگار) ضلع کونسل کی چئیرمین شپ کے لئے انٹر ویومکمل فیصلہ اعلیٰ قیادت کرے گی ،انٹرویو دینے والوں میں صاحبزادہ محبوب الحسن،سید مزمل جعفر،مہر سعید اچلانہ ملک غلام حیدر تھند اور عمر علی اولکھ شامل ،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں وزیر اعظم کے مشیر سنیٹر سعود مجید سمیع اللہ خان او ربیورو کریٹ ذیشان خان نے ضلع کونسل لیہ کی چئیرمین شپ کے امیدوران صاحبزادہ محبوب الحسن،سید مزمل جعفر،مہر سعید اچلانہ ملک غلام حیدر تھند اور عمر علی اولکھ کے انٹرویو کئے سب سے زیادہ ٹائم صاحبزادہ محبوب الحسن نے لیا،کمیٹی رپورٹ اعلیٰ قیادت کو بھجوائے گی جس کے بعد لیہ کی چئیرمین شپ کے لئے نامزدگی عمل میں لائی جائے گی،صاحبزادہ فیض الحسن نے بتایا کہ وہ پُراُمید ہیں کہ قرہ صاحبزادہ محبوب الحسن کے نام ہی نکلے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (نامہ نگار) سالانہ امتحان پنجم کی سپریڈینٹ عطیہ معصومہ کے خلاف شائع ہونے والی خبرحقائق کے برعکس ہے ان خیالات کا اظہار اقبال خان بھٹی سابق کونسلر بلدیہ کروڑ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سنٹر پر طالبات کو پیپر تھیک تقسیم ہوا اور EDOطاہرہ چشتی اور ڈپٹی DEOنے اپنے دورہ مین سینٹر کو او کے کیا۔انہوں نے کہا کہ کوئی شکایت معصول نہ ہوئی ہے خبر غلط اور حقائق کے بر عکس شائع ہوئی۔