راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان اورافغانستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے اتفاق کیاہےکہ سرحد کے دونوں طرف دہشت گردوں کو آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، دونوں ملک دہشت گردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے ڈی جی ایم او کی قیادت میں وفد نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کی۔
اس موقع پر دوطرفہ سیکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ سمیت کئی امور زیر بحث آئے۔ملاقات میں دونوں جانب سے بہتر فوجی تعاون کے لیے رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔