ممبئی (جیوڈیسک) گلوکار سونو نگھم کا دوران پرواز گانا اسٹاف کو مہنگا پڑ گیا، بھارتی فضائی حکام نے پرواز میں موجود عملے کے پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
جودھ پور سے ممبئی آنے والی پرواز میں گلوکار سونو نگھم نے مسافروں کی فرمائش پر گانے سنائے، سونو نگھم کا فضا میں میوزک کنسرٹ سماجی میڈیا پر بھی سپر ہٹ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سونو نگھم کے پرواز کا اناؤسمنٹ سسٹم غلط استعمال کرنے پر فضائی حکام نے عملے کے پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔