اسلام آباد (جیوڈیسک) سوات اور گردو نواح میں تین اعشاریہ سفر شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز سوات ویلی تھا۔
پاکستان محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق سوات اور گردو نواح میں 3.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز سوات ویلی رہا جبکہ گہرائی صرف 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ اس قسم کے زلزلے زیر زمین پیدا ہونے والے دبائو میں کمی کا باعث ہیں۔