قصور کی خبریں 6/2/2016

Kashmir Day Function

Kashmir Day Function

ہمارے دل ان کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں جو پاکستان کا پرچم بلند کئے ہوئے ہیں: رانا اشفاق احمد
قصور (محمد عمران سلفی سے) یوم کشمیر کے حوالے سے موٹر سائیکل ریلی پتوکی سے شروع ہو کر للیانی اڈا قصور میں اختتام پذیر ہو ئی، اختتام پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل ان کشمیری مسلمان بھائیوںکے ساتھ دھڑکتے ہیںجو پاکستان کا پرچم بلند کئے ہوئے ہیںجو یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس پرچم کو اٹھانے کی سزا سزائے موت ہے ان کے خلاف غداری کے مقدمات درج ہوں گے، اقوبت خانوں میں بند ہونا پڑے گا، جس مکان پر پاکستانی پرچم لہرائے جاتا ہے اس مکان پر گن پورڈر پھینک کر آگ لگا دی جاتی ہے، جس ہاتھ میں پاکستانی پرچم ہو گا نہ جانے اس کا مستقبل کیا ہو گا، اس کے باوجود وہ ہر روز الحاق پاکستان کا مظاہرہ کر رہے ہیں پاکستان عوام سے محبت والہانہ اظہار کر رہے ہیں وہ ہم پوری قوم بھی نہیں کر سکے، رانا اشفاق احمد نے مزید کہا کہ پانچ فروری کے دن سید علی گیلانی،آسیہ اندرابی،مسرت عالم، شبیر شاہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کی ضرورت ہے جو ساڑھے سات لاکھ فوج کے سامنے پاکستان پرچم لہرائے ہوئے ہیں،انڈین فوج کے جبر کے سامنے 22،22دن تک ہڑتال کرتے ہیں، ہمیں ان کا ساتھ دینے کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، پاکستانی میڈیا کو بھی اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، انڈین میڈیا پاکستان سے جانے والے غبارے، کبوترپر بھی واویلا کرتا رہتا ہے، کشمیر کی آزاد ی کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار متعین کرنے کی ضرورت ہے، ہم آج کشمیر کی آزاد کی طلب تو کر رہے ہیں جبکہ ان کی آزاد ی کیلئے کچھ کر نہیں رہے، نریندی مودی کی پاکستان میں آمدپر ساری کشمیر قوم اس پر خفا ہے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اس وقت عوام کو اس بات کی سمجھ نہیں آتی تھی لیکن آج سمجھ آ رہی ہے کہ پاکستان کو آباد کرنے والے دریائوں پر انڈیا نے بے شمار ڈیم بنا لئے ہیں، 40کلو میٹر تک ٹرم بنا کر دریا سندھ کے پانی کا رخ موڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، استحکام پاکستان ہے، جب سے پاکستان میں ایٹم بم بنایا ہے پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہو چکا ہے، اب دشمن پانی کی جنگ لڑ رہا ہے، ملک مین دہشت گردی، بد امنی پھیلا کر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے، کشمیر کے مسلمانوں کا وہی موقف ہے جو 1947میں اہلیان پاکستان کا تھا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ‘پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ‘ڈی سی اوسلمان غنی
قصور( محمد عمران سلفی سے)ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلع کونسل ہال قصور میں ایک تقریب منعقد ہوئی اور ڈی سی او قصور سلمان غنی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ای ڈی او فنانس ڈاکٹر ظفر اقبال شاکر ، اسسٹنٹ کمشنر قصور وردہ مشہود شورش، ای ڈی او ایجو کیشن میاں ذوالفقار علی ، ڈی او سی حناء رحمن ، ڈی او پلاننگ مصدق خاں وٹو ، ای ڈی او زراعت عبدالمقید خاں ، مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی صدر میڈم صفیہ سعید ، صحافیوں ، ضلعی افسران ، ملازمین ‘اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاو ت کلام پاک سے ہوا اور بعدازاں طلباء و طالبات نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ملی نغمے ، تقاریر اور ٹیبلو پیش کئے ۔اس موقع پر ڈی سی او قصور سلمان غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ہمارا صدیوں سے ساتھ ہے اور ہم قدرتی طور پر یک جان دو قالب ہیں ۔ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں جدا نہیں کر سکتی ۔ ہم انصاف اور آزادی کیلئے کشمیر ی عوام کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر بھی اسی طرح ترقی کرے جس طرح پاکستان کر رہا ہے ۔انہوں نے کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ کشمیری ایک دن اپنی منزل ضرور حاصل کر لیں گے پاکستان اس جدوجہد میں انکے ساتھ ہے ۔اس موقع پر ای ڈی او ایجو کیشن نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او قصور سلمان غنی سے ڈویژ ن لیول پر کمشنر کرکٹ کپ میں ضلع کی نمائندگی کرنیوالی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی ملاقات
قصور( محمد عمران سلفی سے)ڈی سی او قصور سلمان غنی سے ڈویژن لیول پر انٹر سکول کمشنر کرکٹ کپ میں ضلع قصور کی نمائندگی کرنیوالی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی ملاقات ‘کامیابی کیلئے دعا ‘کمشنر کپ جیتنے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائینگی ‘کھلاڑیوں کی یقین دہانی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او قصور سلمان غنی سے گزشتہ روز ان آفس میں انٹر سکول کمشنر کرکٹ کپ 2016ء کیلئے ڈویژن لیول پر ضلع قصور کی نمائندگی کرنیوالی کرکٹ ٹیموں جن میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور اور گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ رادھاکشن نمبر 1کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی اور اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر قصور رائوف علی باجوہ نے فرداً فرداً کھلاڑیوں کا تعارف کروایا اور ضلع قصور میں ہونیوالے سابقہ میچوںکے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ڈی سی او سلمان غنی نے انٹر سکول کمشنر کرکٹ کپ میں ضلع لیول پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی ضلع کی طرح ڈویژن لیول پر بھی دل و جان سے میچز میں اپنی کارکردگی دکھائیں اور کمشنر کپ کے حقدار بنیں ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ انٹر سکول کمشنر کرکٹ کپ کا ڈویژن لیول پر افتتاح آج (6فروری )کو جناح باغ لاہور میں ہو رہا ہے اور 8فروری کو پہلا میچ کھیلا جائیگا۔ اس طرح انٹر سکول کمشنر کرکٹ کپ ڈویژن کی سطح پر فائنل میچ 21فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔ بعدازاں ڈی سی او قصور کیساتھ کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو بھی لیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او سلمان غنی اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ اینٹلی جنس کمیٹی کا اجلاس
قصور( محمد عمران سلفی سے)ڈی سی او قصور سلمان غنی اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ اینٹلی جنس کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پرضلع بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں ‘دفاتر اور دیگر مقامات کی سیکورٹی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ نیشنل ایکشن پلان کی مکمل کامیابی اور دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنااپنا کردار ادا کریں۔ڈی سی او نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ذرا سی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی اگر کہیں ایسا ہوا تو متعلقہ سکول کے سربراہ کے خلاف انضباطی کاروائی سمیت ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں سمیت دیگر اہم جگہوں پر فول پروف سیکورٹی ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی ،غفلت اور سستی برداشت نہیں کی جائیگی۔

Qasur Cricket Cup

Qasur Cricket Cup

Lalyani

Lalyani

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126