کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا امن اور محفوظ مستقبل کیلئے سب سے بڑے خطرے یعنی دہشتگردی کیخلاف افواج پاکستان کی جدوجہد ‘عزم و حوصلہ اور ایثار و قربانی لازوال و بے مثال ہیں اور دنیا کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے پاکستانی افواج کا کردار قابل توصیف وستائش ہی نہیں بلکہ مثالی و تاریخ ساز بھی ہے جس کااعتراف اب عالمی سطح پر بھی کیا جا نے لگا ہے۔
جبکہ افواج پاکستان کے موجودہ سربراہ جنرل راحیل شریف کے تدبر ‘ دانشمندی ‘ حب اولوطنی ‘ عوام دوستی اور جمہوریت و امن پرستی کی وجہ سے نہ صرف انہیں دنیا کا بہترین جنرل و آرمی سربراہ تسلیم کیا گیا بلکہ پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کی امن دوستی کو بھی سراہا جانے لگا ہے جو بھارت کے سینے پر سانپ بن کر لوٹ رہا ہے۔
نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فا¶نڈیشن کے چیف عمران چنگیزی ‘جنرل سیکریٹری حاجی امیر علی خواجہ اور این جی پی ایف کے سرپرست اعلیٰ و ایم آرپی کے سربراہ امیر پٹی نے یوم کشمیر کے موقع پر کراچی پریس کلب پر ”اظہار یکجہتی کشمیر میڈیا فورم “ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو یقین ہوچلا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کشمیر پر اس کے جبری تسلط کی موت بن جائے گی۔
پاکستانی قوم یہ بات جانتی ہے اسلئے پاکستان کا ہر شہری اور آزاد و مقبوضہ کشمیر کے عوام جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع اور کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی و پاکستان سے الحاق کے خواہشمند و طالب ہیں اور انشاءاللہ جنرل راحیل شریف قوم نے نہ تو قوم کو کبھی مایوس کیا ہے اور نہ ہی مستقبل میں کبھی مایوس کرینگے۔