گجرات (جیوڈیسک) بھارتی ریاست گجرات کے قصبے نوساری میں ایک بس کے دریا میں گرنے سے 37 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق مسافروں سے بھری بس دریائے پرنا کے اوپر پل سے گزرتے ہوئے دریا میں گر گئی۔ بس تقریباً 35 فٹ کی بلندی سے بے قابو ہو کر پل کا جنگلہ توڑ کر دریا میں گری، زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، بھارت میں ہر سال دو لاکھ تیس ہزار افراد سڑکوں پر حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔