رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان میں پولیس کو مخبری کے الزام میں باپ نے بیٹی کا گلا دبا کر قتل کر دیا، ملزم باپ بیٹا فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خانپور کے نواحی علاقے کوٹلہ میں باپ اور بیٹے نے منشیات فروخت کرنے کی مخبری کے الزام میں مبینہ طورپر بہاراں بی بی کا گلہ دبا کر قتل کر دیا۔
پولیس نے باپ اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کرد ی،منشیات کے استعمال میں مقتولہ کا بھائی جاں بحق ہوچکا ہے ،خاتون منشیات فروشی سے روکتی تھی۔