اسلام آباد (جیوڈیسک) جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف آئندہ ماہ قومی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر قومی ائیرلائن کی نجکاری جیسا اہم اور بڑا قدم کیسے اٹھا یا گیا۔ حکومت ہٹ دھرمی چھوڑ کر مذاکرات کی راہ اپنائے۔
اسلام آباد میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی آئی اے کی ہڑتال کے باعث پوری قوم پریشان ہے۔
قومی ایئرلائن ملک کی سفیر ہے، ایئرپورٹ پر کئی روز سے جاری تماشے پر دشمن خوش ہیں، پوری دنیا میں پاکستان کا تماشا بن گیا ہے، حکومت اس اہم معاملے میں ٹال مٹول چھوڑ کر مذاکرات کی میز پر آئے۔
سراج احق نے کہا کہ جماعت اسلامی آئندہ ماہ مالی ، انتخابی اور اخلاقی کرپشن کے خلاف قومی تحریک کا آغاز کرے گی۔