بارسلونا (جیوڈیسک) اسپین کے شہر بارسلونا میں فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے آئے فیشن ڈیزائنزز مرد و خواتین کی موسمِ سرما اور موسم خزاں کی دلکش اور منفرد کلیکشن متعارف کروائیں۔
اس مناسبت سے مختلف ڈیزائنروں کے تیار کردہ رنگین اور دیدہ زیب لباس زیب تن کر کے ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے جبکہ مختلف دیوہیکل اسکرینز سے سجا سیٹ شو کو چار چاند لگا تا رہا۔
ان ملبوسات کی نمائش کے لیے ماڈلز ریمپ پر واک کی اور آئندہ موسمِ سرما اور خزاں کے ملبوسات نمائش کیلئے پیش کیے جنہیں کچھ ڈیزائنروں نے اولڈ فیشن کا بھی تڑکا لگایا۔