لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندر کو با آسانی شکست دیدی۔ ایونٹ میں لاہور قلندرز کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔
میچ میں لاہور قلندرز کا آغاز تباہ کن تھا، پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں گر گئیں جس میں گیل اور ڈیلپورٹ شامل تھے،اگلے اوور میں محمد رضوان بھی چار کے مجموعی اسکور پر ڈگ آؤٹ جا پہنچے،اظہر علی اور عمر اکمل نے 41 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی،عمر اکمل 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اظہر علی نے 31 رنز کی اننگز کھیلی،آخری اوورز میں براوو نے کچھ لاٹھی چارج کرکے ٹیم کا اسکور چھ وکٹ پر 116 رنز تک پہنچایا، انہوں نے 32 رنز بنائے،محمد اصغر نے چار اوورز میں صرف 11 رنز کے عوض دو شکار کیے۔