کراچی (جیوڈیسک) عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ہول سیل سطح پر مختلف اقسام کی دالیں 12 روپے کلو تک سستی ہو گئیں۔
ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انیس مجید نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں کمی کے سبب مقامی سطح پر آسکی یہ 11 سے 12 روپے فی کلو تک سستی ہوگئی ہیں۔
دال چنا 11 روپے کمی سے 93 روپے ، ماش کی دال 10 روپے کمی سے 190 روپے اور دال مسور 5 روپے کمی سے 115 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ جبکہ مونگ کی دال کی قیمت بدستور 145 روپے کلو پر برقرار ہے۔