لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دھرنوں اور ڈنڈوں کی بجائے مذاکرات سے معاملات کا حل چاہتے ہیں۔ قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے اس پر سیاست کو ترجیح نہ دی جائے۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین پر بھی میٹرو ٹرین کے طرح اعتراض کیا جا رہا ہے مگر تکمیل کے بعد عوام فائدہ اٹھائے گی۔
خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ جلتا ہوا پاکستان ملا تھا جس میں دن بدن بہتری آ رہی ہے۔ کراچی کو بھتہ خوروں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔