کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء آصف خان اور ممبرسندھ کونسل عبدالحق بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہے شہر کی ترقی اور شہرویوں کو بنیادی علاقائی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو بنیادی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے PHAہائوسنگ اسکیم گلستان جوہر کے اطراف سڑکوں کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر PHAہائوسنگ کی ریڈینس ایسوسی ایشن کے ذمہ دران اور مکینوں نے سڑک کی تعمیر پر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں آصف خان اور عبدالحق بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کی تعمیر PHAگلستان جوہر کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے پورا کرکے عوامی کارنامہ انجام دیا ہے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور پیپلز پارٹی کا کارکن اپنے قائدین کے مشن کی تکمیل کے لئے شہر کی ترقی اور مسائل کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے رہنمائوں نے کہاکہ انشا اللہ بہتر جلد PS-128کے مختلف علاقوں میں علاقائی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں بھٹائی آباد ،پہلوان گوٹھ ،چشتی نگر سمیت مختلف گوٹھوں میں سڑکوں کی تعمیر اور فراہمی و نکاسی آب کے لائنوں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائیگا۔
پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت کراچی کی عوام کو بنیا دی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے عملی بنیادوں پر اقدمات کررہی ہے انہوں نے کہاکہ یہاں کے منتخب نمائندوں نے شہریوں کو مسائل کے دلدل میں دکھیل کر اپنی سیاست کو پروان چڑھا یا پیپلزپارٹی عوام سے وعدے نہیں بلکہ عملی کاموں پر یقینی رکھتی ہے جس کی مثال آج PHAہائوسنگ اسکیم گلستان جوہر کے اطراف سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنا کر پورا کیا گیا انشا اللہ بہت جلد PS-128میں قائم تمام علاقوں میں عوامی حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے ذریعے تعمیر و ترقی اور مسائل سے پاک ماحول کا قیام عوام کو فراہم کیا جائیگا۔