لندن (جیوڈیسک) آسٹریا میں کوہ الپس پر برف کا تودہ گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 27 افراد پر مشتمل سکینیگ کرنے والے دو گروپ برف کے تودے کی زد میں آئے ہیں۔ برف کا تودہ ڈیڑھ کلو میٹر سے زائد طویل اور 16 فٹ سے زائد لمبا تھا۔
امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئ ہیں اور سراغ رسانی میں مصروف ہیں۔ ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر بھی موجود ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا۔