کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے کے لاپتہ چاروں ملازم مل گئے۔ غم سے نڈھال اہلخانہ کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ دو فروری کو قومی ائیرلائن کے چار ملازم ہدایت اللہ خان، سیف اللہ لاڑک، ضمیر چانڈیو اور منصور ڈھلو لاپتہ ہو گئے تھے۔ جن سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔
جبکہ ضمیر چانڈیو کی اہلیہ نے الزام لگایا کہ نامعلوم افراد ایئرپورٹ تھانے کا کہہ کر لے کر گئے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے لاپتہ ملازمین کی بازیابی کے لیے آج احتجاجی مارچ کی کال دی تھی۔ جس کے بعد نامعلوم افراد چاروں ملازمین کو آج ناگن چورنگی کے قریب چھوڑ گئے۔
لاپتہ ملازمین کی واپسی کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ابھی تک احتجاجی مارچ ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا۔