کراچی (جیوڈیسک) لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف آئی اے کا اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد علی کے نام سے کر لی گئی ہے۔ اور فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کراچی میں ایف آئی اے اہلکار کے قتل کا نوٹس لے لیا۔
چودھری نثار نے مقتول اہلکار کے لواحقین سے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔