اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے دہشت گردوں کی معاشی شہ رگ کاٹنے کے لئے قومی فورس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزارت داخلہ نے نیکٹا کو ٹاسک دیدیا۔ ٹاسک فورس میں وفاق، صوبوں اور این جی اوز کے نمائندے شامل ہوں گے۔ نیکٹا نے سب سے نام طلب کر لئے ہیں۔
وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق قومی ٹاسک فورس این جی اوز، خیراتی اداروں اور دیگر غیر سرکاری تنظیموں کی اندرون اور بیرون ملک سے فنڈنگ پر نظر رکھے گی۔ ٹاسک فورس دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کیلئے قانون سازی بھی تجویز کرے گی۔