بھارت : 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، سکول پرنسپل اور ڈائریکٹر گرفتار

Rape

Rape

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں انسانیت روٹھ گئی، دہلی کے نواحی علاقے میں آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے سکول پرنسپل اور ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ افسوس ناک واقعہ دہلی میں پیش آیا جہاں سکول کے پرنسپل نے آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، متاثرہ بچی کی والدین کی شکایت پر پولیس نے سکول کے پرنسپل اور ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں دو ہزار چودہ میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ساڑھے تین لاکھ کے قریب واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ ان جرائم میں نو فیصد اضافہ ہوا ہے۔