تھرپارکر (جیوڈیسک) تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید ایک بچہ دم توڑ گیا۔
سول ہسپتال مٹھی میں آٹھ ماہ کا اصغر وبائی امراض کے باعث دم توڑ گیا ہے۔ 39 روز میں 138 بچے دم توڑ گئے ہیں۔ سول ہسپتال مٹھی سمیت نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں 130 سے زائد بچے زیر علاج ہیں، دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کا فقدان برقرار ہے اور امدادی کارروائیاں شروع نہ کی جاسکیں۔
دوسری جانب تھرپارکر میں مال مویشی بھی بھوک اور بیماریوں کے باعث مرنے لگے اور چارہ ختم ہو چکا ہے اور لوگ اپنے مال مویشی کے ساتھ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔