فیصل آباد (پ ر) صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار چوہدری خالد جٹ کی سربراہی میں موبائل ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین شہباز گل بٹ’ جنرل سیکرٹری محمد نعیم’ سرپرست اعلیٰ نواز بٹ ‘ شیخ شکیل نائب صدر’ میاں مبارک نائب صدر’ محمد عمر’ سلمان لاڈا’ رانا یاسر’ راشد بٹ ودیگر افراد موجود تھے۔
چوہدری خالد جٹ نے رانا ثناء اللہ کو یونین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن میں کچہری بازار میں ٹریفک کے مسائل اور موبائل کی خریدوفروخت میں ہونیوالے مسائل اور پولیس کی جانب سے عدم تعاون کے مسائل قابل ذکر ہیں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے وفد کو یقین دہانی کروائی یونین کے تمام مسائل حل کروائے جائیں گے اور پولیس کو خصوصی ہدایت کی جائے گی کہ کچہری بازار میں کسی بھی کاروائی سے پہلے موبائل یونین کے عہدیداروں کو اعتماد میں لیا جائے اس کے علاوہ ٹریفک مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔