مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پی آئی اے کی نجکاری جیسے حکومتی اقدامات ان کی سیاسی موت ثابت ہوں گے، قومی اداروں پر فار سیل کا بورڈ لگانے والے قومی مجرم ہیں، ن لیگ پی آئی اے کو بیچنا نہیں بلکہ خریدنا چاہتی ہے, شہنشاہ پنجاب نے دس سے زائد وزارتیں اپنے پاس رکھ کر صوبے میں عملی طور پر آمریت قائم کر رکھی ہے۔
پنجاب کے دس کروڑ عوام کے مستقبل کے فیصلے کا حق فرد واحد کو نہیں دیا جا سکتا،ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175 مسز مسعود احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے پائوں پر خود کلہاڑی مار رہی ہے، پی آئی اے کی نجکاری جیسے حکومتی اقدامات ان کی سیاسی موت ثابت ہوں گے، قومی اداروں پر فار سیل کا بورڈ لگانے والے قومی مجرم ہیں۔
ن لیگ پی آئی اے کو بیچنا نہیں بلکہ خریدنا چاہتی ہے، قومی اداروں کی نجکاری ملکی و قومی مفاد میں نہیں، پی آئی اے سے ہزاروں لوگوں کا روز گار وابستہ ہے، حکمرانوں کو اپنی ظالمانہ پالیسیاں بدلنا ہو گی، تحریک انصاف عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور ان کے دکھ درد میں ہمیشہ ان کا ساتھ دے گی، ہم عوام پر ہونے والے حکومتی مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے۔