جہلم (ڈاکٹر مظہر مشر) ڈینگی مچھر کی افزائش کے موسم کی آمد سے پہلے محکمہ صحت جہلم نے تمام محکموں سے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا آغاز کر دیا ہے جن کو ڈینگی سے بچائو کی تدابیر،انسداد ڈینگی سپرے کے استعمال کے وضع کردہ طریقہ کار، اور ڈینگی کی روک تھا م کے اقدامات کے بارے میں تربیت دی جائے گی۔
اس سلسلے میں پہلی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ای ڈی او ہیلتھ جہلم کے دفتر میں کل (بروز منکل) کیا جائیگا جس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ، دینہ ، سوہاوا، اور پنڈ دانخان، ای ڈی او ایجوکیشن ، ای ڈی او زراعت ، ٹی ایم اے جہلم ، سوہاوا، دینہ ، پنڈادنخان کے دفاتر ، ایم ایس ڈی ایچ کیو جہلم، ایم ایس صاحبان ٹی ایچ کیو دینہ، سوہاوا، پنڈا دنخان اور محکمہ ماحولیات کے دفاتر سے افسران شریک ہونگے۔ ماسٹر ٹرینرز بعد ازاں اپنے محکموں اور دفاتر میں ڈینگی سے بچائو کی تربیت دیں گے۔