ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) ویٹرنری ہسپتال منگلیہ کا عملہ بے لگام۔ آنے کا وقت مقرر نہ جانے کا وقت مقرر ہے ۔تفصیل کے مطابق ویٹرنری ہسپتال منگلیہ میں ڈاکٹر کی تعیناتی گزشتہ ماہ کی گئی تھی۔
لیکن ویٹرنری ہسپتال منگلیہ کے حالات سنور نہ سکے ۔اور بیمار جانوروں کا علاج ممکن نہ ہو سکا ،کیوں کہ ڈاکٹر سمیت تمام عملہ گیارہ بارہ بجے سے پہلے ویٹرنری ہسپتال منگلیہ میں حاضر نہیں ہوتا ،لوگ کہاں اپنے بیمار جانوروں کا علاج کروائیں۔
ضلعی حکومت پر سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے ۔عوام الناس نے ڈی سی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ ویٹرنری ہسپتال منگلیہ کے عملہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور ادویات کی دستیابی بھی کی جائے۔