ماسکو (جیوڈیسک) روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ساتوں جنگجوؤں کو مغربی شہر ییکا ٹیرن برگ سے حراست میں لیا گیا۔
گرفتار افراد ماسکو سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے روس میں دہشت گرد حملوں کے بعد شام فرار ہونے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ انکی رہائش گاہوں سے شدت پسندی پر مشتمل لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔