روس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک

Helicopter

Helicopter

ماسکو (جیوڈیسک) روس کے شمال مغربی علاقے پیسکوف میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے میں ہیلی کاپٹر پر سوار چاروں اہلکار ہلاک ہو گئے۔ روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا۔

حادثے کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی۔ فوجی ماہرین کی ٹیم جائے حادثہ روانہ کر دی گئی ہے جو حادثے کی تحقیقات کرے گی۔