کراچی (جیوڈیسک) پینتیس ویں چیف آف ائیر اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 11 فروری سے ائیرمین گالف کورس پر شروع ہوگی، جس میں ملک کے ٹاپ گالفرز شرکت کریں گے۔
ائیرمین گالف کورس پر گروپ کیپٹن صبیح ولی الرحمان ، ونگ کمانڈر نوید احمد صدیقی اور ونگ کمانڈر رفعت رحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف ائیراسٹاف گالف چیمپئن شپ میں 300 گالفرز شرکت کریں گے جنھیں چار کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے۔
گالفرز کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے انھیں کوالیفائنگ رائونڈز کے ذریعے منتخب کیا گیا ہے، ایونٹ کی انعامی رقم 40 لاکھ روپے ہے، پروفیشنل گالفر شبیر اقبال اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ چیمپئن شپ میں دو کاریں ہول ان ون کرنے والوں کیلئے رکھی گئی ہیں۔