نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں برفانی طوفان اپنا زور پکڑ تا جارہا ہے، جس نےاب امریکہ کے علاقے نیو انگلینڈ کا رخ کر لیا ہے۔
کئی ریاستوں میں برفباری سے زندگی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ دفاتر اور تعلیم ادارے بند اور متعدد پروزیں منسوخ کر دی گئیں ۔
نیو انگلینڈ کے جنوبی ریاستوں میں برف باری سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ میساچوسٹس اور کنیکٹی کٹ میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔
سڑکوں پر برف جمنے کے باعث متعدد ٹریفک حادثات میں 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ خراب موسم کے باعث درجنوں پراوزیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق برفانی طوفان کے باعث ایک فٹ سے زائد برف پڑنے اور100کلو میٹر کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ نیویارک سے میئن تک کئی ریاستوں میں طوفان کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔