ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب نے یمن سے آنے والا اسکڈ میزائل مار گرایا۔یہ میزائل سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی جانب داغا گیا تھا جہاں ایک بڑا فوجی فضائی اڈا ہے۔
خلیجی اخبار کے مطابق سعودی عرب کے میزائل دفاعی نظام نے یمن سے آنے والے اسکڈ میزائل کو مارگرایا ہے۔ عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل احمد العسیری نے بتایا ہے کہ اس میزائل کوپیر کی صبح تین بجے ناکارہ بنایا گیا تھا۔
اس میزائل کا ہدف یمن کی سرحد سے قریباً ایک سو کلومیٹر دور واقع شاہ خالد ائیربیس تھا۔یہ ائیربیس خمیس مشیط شہر کے نزدیک ہی واقع ہے۔سعودی عرب نے یمن سے آنے والے بیلسٹک میزائلوں کو فضا ہی میں روکنے اور ناکارہ بنانے کے لیے پیٹریاٹ میزائل نصب کررکھے ہیں۔