برلن (جیوڈیسک) جرمنی کے اسکولوں میں عربی کو ایک زبان کے طور پر لازمی قرار دیا جائے، جرمنی کو کثیر الاقوامی اورکثیر اثقافتی ملک ہونا چاہیے،ان الفاظ کا اظہار جرمنی کے مشہور سائنسدان، کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے ماہر تھامس شتروتوت نے کیا۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق تھامس نے مزید کہا کہ جرمنی کے اسکولوں میں عربی زبان بطور لازمی مضمون پڑھایا جائے تاکہ مستقبل میں جرمنی کے بچے بچے تارکین وطن کی مدد کر سکیں۔
تھامس شترو کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں بڑی تبدیلیوں کے لئے جرمن بچوں تیار ہونا چاہیے۔ نہ صرف تارکین وطن کو مغربی ممالک کی زندگی کے عادی ہو جانے کی ضرورت ہے بلکہ مغربی ممالک کو بھی مسلم دنیا کے قریب آنا چاہیے ۔