سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں افضل گرو کی تیسری برسی کے موقع پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔
حریت رہنماؤں کی کال پر وادی میں آج ہو کا عالم ہے، افضل گرو کی تیسری برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں کاروبار زندگی مکمل بند ہے۔
سری نگر میں سکولوں اور سرکاری دفاتر میں چھٹی ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ افضل گرو کو دو ہزار تیرہ میں پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔