کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغان عمل کو بہتر بنانے کیلئے روس، ایران اور بھارت کو بھی شامل کیا جائے۔
روس نے اپنے سابق حلیف ملک افغانستان میں امن عمل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ایک تقریب سے خطاب میں سابق صدر حامد کرزئی نے کہا کہ افغان عمل کو بہتر بنانے کے لیے روس ایران اوربھارت کو بھی شامل کیا جائے۔
اس موقع پر کابل میں روس کے سفیر الکسانڈر مانتیسکی نے کہا کہ ان کا ملک افغانستان میں ایک ایسے سیاسی تصفیے کا حامی ہے۔