تلہار (نمائندہ) جئے سندھ قومی محاذ (جسقم) تلہار کا آرگنائزر مولا بخش نظامانی کو راجو خانانی پولیس نے گرفتار کرکے نا معلوم جگہ منتقل کردیا۔
اس کے ورثاء عبدالرحمن ، الھ بخش نظامانی و دیگر نے احتجاج کرتے صحافیوں کو بتایا کہ 10 فروری کو شہر میں منشیات و سماجی برائیوں کیخلاف شٹر ڈائون ہڑتال کی کال دینے پر مولا بخش کو گرفتار کیا گیا لیکن پولیس نے اس کو جئے سندھ متحدہ محاذ (جسمم)کا کارکن بنا کر کچھ روز پہلے بدین میں ہونے والی جھڑپ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
دوسری جانب راجو خانانی پولیس کے مطابق چند روز قبل بدین میں پولیس اور جسمم کے کارکنان میں جھگڑا ہوا تھا جس میں وہ مطلوب تھا اس لئے ہم نے اسے گرفتار کرکے بدین پولیس کے حوالے کیا ہے۔