اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے اے پی ایس حملے میں ملوث 3 ملزمان کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا، تینوں ملزمان نے سہولت کار اور معاون کا کردار ادا کیا تھا۔
سزائے موت پر عملدرآمد جسٹس دوست محمد اور قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے روکا، ملزمان علی رحمان، تاج محمد اور محمد زبیر کو سانحہ اے پی ایس میں معاونت پر فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔
ملزمان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ پشاور ہائی کورٹ نے ان کا مؤقف سنے بغیر درخواست مسترد کی، عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی۔