کراچی (پ ر) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈ ویژن کے ناظم صدیق شیرازی نے کہا کہ مدارس عربیہ کا پاکستان کی بنیاد میں اہم پہلو ہے اور یہی مدارس وطن عزیز کی بقاء میں پیش پیش ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوب مشرقی زون کے یونٹ حسین ابن علی میں “پیام امن استحکام وطن”تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
اس موقع پر ایم ایس او کراچی کے تربیتی امور طارق معاویہ اور زونل ناظمین نئیر معاویہ اور محمد کا شف کا کہنا تھا کہ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا منشور مدارس عربیہ کا تحفظ ، کالجز اینڈ یونیورسٹیز میں اسلامی اقدار اور نظریہ پاکستان کا فروغ ہے اس لیے طلبہ اپنی صلا حیتوں کو دین و ملت کے لیے بروے کار لائیں۔ نشست میں ایم ایس او جنوب مشرقی زون کے تمام یونٹس ناظمین اور کارکنان نے شرکت کی۔