احتساب کمیشن خیبرپختونخوا کے ڈائرکٹر جنرل مستعفی

Hamid Khan

Hamid Khan

پشاور (جیوڈیسک) احتساب کمیشن خیبرپختونخوا کے ڈائرکٹر جنرل لیفٹینٹ جنرل (ر) حامد خان نے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق استعفیٰ حکومت کی جانب سے انسداد بدعنوانی کے قانون کو بدلنے پر بطور احتجاج دیا گیا ہے۔ ڈائرکٹر جنرل حامد خان نے عمران خان کو تحریری طور پر تحفظات سے آگاہ بھی کیا تھا۔

حامد خان احتساب کمیشن کے پہلے ڈی جی تعینات کیے گئے تھے اور ان کو احتساب کمیشن کے قانون میں حالیہ ترامیم پر تحفظات تھے۔