دوحہ (جیوڈیسک) پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی کی فروخت کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان توانائی، دفاع سمیت 4 سمجھوتوں پر بھی دستخط ہوگئے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے دوحہ میں قطر کے امیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کئی سمجھوتوں پر بھی دستخط ہوئے۔ قطر سے امیر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلیے پرکشش مراعات دے رہا ہے،پاکستان قطری سرمایہ کاروں کیلیے موزوں ترین ملک ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ قطر پیٹرولیم کو تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، قطر پاکستان کی افرادی قوت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔