اسلام آباد (جیوڈیسک) کپتان اور قادری کی دوستی مثالی۔ ایک ساتھ دھرنا اور ایک ساتھ وارنٹ گرفتاری جاری۔ 23 فروری کو غیر حاضری پر دونوں قرار پا سکتے ہیں اشتہاری۔ مجسٹریٹ وقاص رشید نے دھرنا ہنگامہ آرائی کیس میں کپتان اور قادری سمیت 27 کھلاڑی اور انقلابی طلب کر رکھے تھے۔
سماعت پر پیش نہ ہوئے تو سب کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے۔ عمران خان اور قادری صاحب کے برعکس آزادی دھرنے کی رونق بڑھانے والے ڈی جے بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
انہوں نے اپنی بیگناہی کی دہائی دیتے ہوئے بریت کی درخواست کی جو عدالت نے مسترد کر دی۔