بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں زیکا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، متاثرہ شخص نے حال ہی میں وینزویلا کا سفر کیا تھا۔
چینی میڈیا نے مشرقی صوبے کے رہائشی 34 سالہ شخص میں زیکا وائرس کی تصدیق کی ہے، یہ شخص حال ہی میں وینزویلا سے براستہ ہانگ کانگ اورشان ژیان اپنے گھر واپس آیا ہے۔ چینی حکام کے مطابق مچھر سے پیدا ہونے والا یہ وائرس سردی کی وجہ سے پھیلتا ہے، متاثرہ شخص 6 فروری سے اسپتال میں ہے۔
زیکا وائرس جنوبی اور وسطی امریکی ممالک اور برازیل میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے یکم فروری سے اس وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی صحت ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔