ہریانہ (جیوڈیسک) بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور جنونیت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ ریاست ہریانہ کے وزیر صحت انیل وج کا کہنا ہے کہ جو لوگ گائے کا گوشت کھائے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے ہیں ان کو ہریانہ آنا ہی نہیں چاہیے۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ گائے کے گوشت پر پابندی کا اطلاق غیر ملکیوں پر بھی ہوتا ہے اور انہیں کوئی لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔
ریاست ہریانہ میں گزشتہ سال سے گائے ذبح کرنے، اس کا گوشت استعمال کرنے اور ترسیل پر پابندی عائد ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے کو تین سے دس سال کی سزا ہو سکتی ہے۔