فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما وصدر انجمن تاجران منٹگمری بازار حافظ طاہر جمیل میاں نے سابق صوبائی وزیر چوہدری ظہیر الدین کی اہلیہ محترمہ اور سابق ناظم مدینہ ٹائون چوہدری علی اختر کی بھاوج کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ انتہائی نیک سیرت اور خداترس خاموش تھیں۔ ان کی وفات بلاشبہ چوہدری ظہیر الدین فیملی وخاندان کیلئے کسی المیہ سے کم نہیں۔
کیونکہ مرحومہ پورے خاندان کی سرپرست اور صوم وصلوة کی پابند تھیں۔ وہ غریبوں اور مسکینوں کا خاص خیال رکھتی تھیں اور انہوں نے آج تک کسی کو اپنے دروازے سے خالی ہاتھ نہیں جانے دیا تھا۔
ان کی وفات سے جہاں چوہدری ظہیر الدین اور ان کے اہل خانہ غمگین ہیں وہیں چوہدری ظہیر الدین کے چاہنے والے بھی دکھی ہیں۔ دعا ہے کہ اﷲ تبارک وتعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین