لندن (جیوڈیسک) لندن میں ہزاروں ٹیکسی ڈرائیوروں نے اپنی ٹیکسیاں سڑکوں پر کھڑی کرکے دھرنا دیدیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
لندن کی روایتی کالی ٹیکسی چلانے والے آٹھ ہزار سے زائد ڈرائیوروں نے ٹرانسپورٹ آف لندن اور موبائل فون ایپلی کییشن اُوبر کے خلاف شہر کی سڑکوں پر دھرنا دیا۔ دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
مظاہرین نے لندن کے میئر بورس جانسن اور ٹرانسپورٹ آف لندن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔