میانی اڈا کی خبریں 11/2/2016

Miani Ada

Miani Ada

میانی اڈا (نامہ نگار) ١ کروڑ 20 لاکھ کی واٹر سپلائی ماٹن خورد اور ماٹن کلان کی گرانٹ دیکر صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان نے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا اس بات کا اظہار ماٹن کلان کی ہر دلعزیز سماجی وسیاسی شخصیت صوبیدار حاجی نذر نے کیا انہوں نے کہا کہ ماٹن کی عوام نے جب بھی ملک تنویر اسلم کو پکارا انہوں نے ہمیں مایوس نہں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا مرنا جینا ملک تنویر اسلم کے ساتھ ہے ہمیشہ ان کے ساتھ تھے اور ہمیشہ ساتھ رہیںگے اس موقع پر مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر ملک اشتیاق اعوان ملک عاطف احسان سیتھی ملک شوکت کہوٹ حاجی ملک صفدرسرکلان ملک محمد حسین جھامرہ اور دیگر مسلم لیگی ورکر بھی موجود تھے تمام پارٹی ورکروں نے صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حقیقتا وہ شہنشاہ تعمیرات ہیں

،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

میانی اڈا (نامہ نگار) یوتھ ونگ مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہے ہر مشکل وقت میں یوتھ ونگ نے پارٹی کا ساتھ دیا بہت جلد یوتھ ونگ کا وفد مرکزی آفس مسلم لیگ ن ماڈل ٹاون کا دورہ کرئے گا جس کی باقاعدہ دعوت ہمیں مل چکی ہے اوراس دورہ میں صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان سے ملاقات کے علاوہ صوبائی اسمبلی میں بھی چکوال کا یوتھ وفد جائے گا اس بات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر ملک خالد نوابی نے ایک اہم یوتھ ونگ کی میٹنگ میںکیا میٹنگ میں ملک ایاز سید طلحہ شاہ ملک اشتیاق اعوان ملک عبداللہ ملک عاطف احسان اور دیگر یوتھ کے اہم عہدے دار شامل تھے