لاہور (جیوڈیسک) بھارت میں ہونے والی سیف گیمز میں 7 میڈلز جیتنے والی قومی ریسلنگ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، لاہور ایئر پورٹ پر قومی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔
بھارت میں ہونے والی سیف گیمز میں پاکستان کے 7 ریسلرز نے مختلف کیٹگریز میں حصہ لیا اور سارے ہی وکٹری اسٹینڈ تک پہنچے، پاکستانی پہلوانوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کے 2، چاندی کے 4 اور کانسی کا ایک تمغہ جیتا۔
قومی ریسلنگ ٹیم میں شامل ریسلرز اور آفیشلز کا وطن واپسی پر لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا گیا، استقبال کے لیے آنے والے شائقین نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور قومی پہلوانوں کی شاندارر کارکردگی کا جشن منایا۔