قصور کی خبریں 11/02/2016

DPO Ali Nasir Rizvi

DPO Ali Nasir Rizvi

بھٹوں پر چائلڈ لیبر آرڈیننس کیخلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ‘ڈی سی او سلمان غنی ‘ڈی پی او علی ناصر رضوی
قصور (محمد عمران سلفی سے) بھٹوں پر چائلڈ لیبر آرڈیننس کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ‘وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی بھٹوں پر کام کرنیوالے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اولین ترجیح ہے’ضلع میں کسی بھی بھٹہ مالک کو چائلڈ لیبر قوانین کیخلاف ورزی کرنے کی جرات نہیں کرنے دینگے ‘ تمام متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد وں پر بھٹوں پر چائلڈ لیبر کو چیک کریں ۔ یہ بات ڈی سی او قصور سلمان غنی اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے بھٹو ں پر چائلڈ لیبر آرڈیننس پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ جس میںایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر قصور، تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی ایس پیز ، ای ڈی او ایجو کیشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ، ڈی او لیبر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ڈی سی او نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی طرف سے قائم کردہ اربن یونٹ ٹیم ضلع بھر میں موجود بھٹوں کا ڈیٹا جدید ترین سکینراور گوگل کے ذریعے اکٹھا کریگی تا کہ ضلع میں کوئی بھی بھٹہ رڈار سے باہر نہ رہ سکے اور اس ٹیم نے تحصیل کوٹ رادھا کشن کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا جبکہ باقی تمام تحصیلوں کے بھٹوں کا ڈیٹا بھی جلد ازجلد مکمل کر لیا جائیگاجس کیلئے تمام افسران بھی ٹیم کیساتھ بھرپور تعاون کرینگے ۔ اس کے علاوہ بتایا گیا کہ پولیس ، ریونیو اور ایجو کیشن کی ٹیمیں بھی اپنی اپنی سطح پر بھٹوں کا معائنہ کر کے ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہے۔ای ڈی او ایجو کیشن کو ہدایت کی گئی کہ بھٹوں سے بازیاب ہونیوالے بچوں کی سکولوں میں حاضری کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹ پیش کی جائے تا کہ یہ بات کنفرم ہو سکے کہ واقعی بچے سکول جا رہے ہیں ۔ ڈی سی او اور ڈی پی او نے بھٹہ مالکان کو ہدایت کہ وہ بھی چائلڈ لیبر کی لعنت کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب کی کاوشوں میں تعاون کریں ۔علاوہ ازیں ڈی سی او اور ڈی پی او کے زیر صدارت تعلیمی اداروں میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔اس موقع پر ضلع بھر کے پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کی سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا اور تمام اسسٹنٹ کمشنر ز اور ڈی ایس پیز کو حکم دیا گیا کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو چیک کرکے رپورٹ دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسافروں سے اوورچارجنگ کرنیوالے ٹرانسپورٹروں کی گاڑی ایک ہفتے کیلئے بندہوگی اور روٹ پرمنٹ بھی کینسل کیا جائیگا”ڈی سی او سلمان غنی اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
قصور(محمد عمران سلفی سے)ضلعی انتظامیہ قصور کا پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنیوالے مسافروں سے اوورچارجنگ کرنیوالے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ ، ایک ہفتے کیلئے گاڑی بندہوگی اور روٹ پرمنٹ بھی کینسل کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر قصورسلمان غنی اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کے زیر صدارت نیا کرایہ نامہ پر عملدرآمدر کروانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز ، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ، ڈی ایس پی ٹریفک اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نئے کرایہ نامہ کا نوٹیفکیشن کا جائزہ لیا گیا جس کے مطابق قصور جنرل بس سٹینڈ سے مصطفی آباد کا نیا کرایہ 11روپے 84پیسے ، قصور سے صوئے آصل 17.02روپے ‘قصور سے کاہنہ 22روپے 94پیسے ، قصور سے چونگی امر سدھو 30روپے 34پیسے ، قصور سے مزنگ چونگی 39روپے 22پیسے ، قصور جنرل بس سٹینڈ سے لاہور 52روپے 54پیسے ، قصور جنرل بس سٹینڈ سے نور پور کینال 14روپے 6پیسے ، قصور سے فتح پور 16روپے 28پیسے ، قصور سے کھڈیاں 20روپے 72پیسے ، قصور سے کچا پکا 24روپے 42پیسے ، قصور سے ڈھنگ شاہ 26روپے 64پیسے ، قصور سے تلونڈی 32روپے 56پیسے ، قصور سے الہ آباد 39روپے 22پیسے ، قصور سے چونیاں 48روپے 84پیسے ، قصور سے پتوکی 61روپے 42پیسے ،پتوکی سے لاہور کا کرایہ 47روپے 36پیسے ، چونیاں سے لاہور 74روپے 7پیسے ، الہ آباد سے لاہور 83روپے 69پیسے ، قصور سے فیصل آباد 124روپے 32پیسے ، قصور سے منڈی عثمان والا 31روپے 8پیسے ،قصور سے کنگن پور 45روپے 88پیسے ، قصور سے کوٹ رادھاکشن 28روپے 64پیسے ، کوٹ رادھاکشن سے لاہور 45روپے 88پیسے ، قصور سے پاکپتن 97روپے 68پیسے ، قصور سے راجہ جنگ 18روپے 86پیسے ، قصور سے رائیونڈ 24روپے 60پیسے ، قصور سے مانگا منڈی 40روپے 18پیسے ،قصور سے بھائی پھیرو54روپے 94پیسے اور پھولنگر سے پتوکی 17روپے 78پیسے مقررکیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ڈی سی او اور ڈی پی او نے اسسٹنٹ کمشنرز ،ڈی ایس پیز ،ٹریفک پولیس ، پٹرولنگ پولیس اور سیکرٹری ڈی آرٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ ملکر ضلع بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور خلاف قانون کرایہ چارج کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کو نہ صرف جرمانہ بلکہ انکی گاڑی کو ایک ہفتہ کیلئے بند کیا جائے اور روٹ پرمنٹ بھی کینسل کیا جائے ۔ تمام بس اڈوں پر نئے کرایوں کے بینرز اور بڑے فلیکسز بھی لگوائے جائیں اور اس کے علاوہ گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر نئے کرائے چسپاں کروائے جائیں تا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات ہر صورت عوام تک پہنچائے جاسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صنف کی بنیاد پر ہونے والی پامالیوںکو ختم کر کے ضلع قصور کو ایک ماڈل ضلع بنائیں گے:مس عْظمیٰ ادریس پروگرام آفیسر گْڈ تھنکرزآرگنائزیشن کا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج قصور میں ایک آگہی سیمینار سے خطاب
قصور(محمد عمران سلفی سے)صنف کی بنیاد پر ہونے والی پامالیوںکو ختم کر کے ضلع قصور کو ایک ماڈل ضلع بنائیں گے۔مساوی حقوق اور صنفی امتیاز کو ختم کرنے کیلئے خواتین و حضرات کے لئے برابر آگہی سیشن ضروری ہیں۔ صنف کی بنیاد پر ہونے والی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کئیے بغیر ملکی ترقی ہر گز ممکن نہیں۔سول سوسائٹی، حکومتی اداروں، میڈیا، بار ایسوسی ایشنز اور سماجی کارکنان کے عملی اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مس عْظمیٰ ادریس پروگرام آفیسر گْڈ تھنکرزآرگنائزیشن نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج قصور میں ایک آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ی کیا۔ مس عْظمیٰ ادریس نے واضح کیا کہ گْڈ تھنکرزآرگنائزیشن عورت فائونڈیشن کے اشتراک سے ضلع قصور میں باقاعدہ پراجیکٹ کا آغاز کر چْکی ہے جس کے تحت سرکاری محکموں، سول سوسائٹی، میڈیا اور وکلاء کے ساتھ مل کر مزید مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گیںتاکہ صنف کی بنیاد پر ہونے والے استحصال اور ناانصافیوں کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس ضمن میں محکمہ ترقی خواتین ، حکومت پنجاب کی کوششوں اور عملی اقدامات بھی انتہائی قابل قدر ہیں جن کی بدولت قصور میں ایک بہت بڑی پراجیکٹ لانچنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں ہزاروں خواتین کے علاوہ سرکاری اداروں، وکلائ، غیر سرکاری تنظیموں اور سماجی کارکنان نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ مس عظمیٰ ادریس نے کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں صنف کی بنیاد پر ہونے والے استحصال اور ناانصافیوں کے خاتمہ کیلئے نوجوانوں کو بھی آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ متحرک کیا جائے گا تا کہ آنے والی نسل ایک بہترین پاکستان کی مضبوط بنیاد کے طور پر اپنا کردار ادا کریں۔سیمینار کے دوران شرکاء کو پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 509کے متعلق بھی بتایا گیا کہ اگر کوئی بھی شخص کسی عورت، لڑکی کو سڑک پر، کسی پارک میں بازار میں یا کسی بھی کام کرنے والی جگہ پر چھیڑتا ہے تو اس کے خلا ف متاثرہ لڑکی یا عورت مقدمہ درج کروانے کا مکمل حق رکھتی ہے۔ جس کی سزا 3سال قید اور پانچ لاکھ روپے تک جْرمانہ ہو سکتا ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب للیانی(رجسٹرڈ)