کروڑ لعل عیسن کی خبریں 11/02/2016

Crore Lal Easan News

Crore Lal Easan News

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) آج ہر طرف دہشت گردی اور مسلمانوں پر مصیبت کا دور دورا ہے ہمیں اپنے کردار پر غور کرنا ہو گا حضورۖ کی شریعت اور سُنت کو اس طرح عام کیا جائے کہ اُمتی کو دیکھ کر خدا اور اُس کا نبی یاد آنے لگے ،قرآن و حدیث کلام خدااور اللہ تعالیٰ کی تجلی کا نام حضور ۖ کی ذات ہیں ،آپۖ کی اتبا ع کے بغیر ہمارے ایمان مکمل نہیں ہوسکتے ان خیالات کا اظہار قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے ملک امان اللہ جھکڑ کی رہائش گاہ پر عید میلاد النبی ۖکے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حضور پاک ۖ کی آمد تمام مصیبت زدہ محروم طبقات کے لئے روشنی کی کرن ہے جس سے تمام غم زدہ اور جہالت کے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے افراد کو امان ملی حضور ۖ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والی وہی پر گفتگو فرماتے اور اللہ تعالیٰ کے قریب ترین اللہ تعالیٰ کی ذات ہے آپ کا قرب تذکرہ محبت خدا ہے نبیوں پر اعتراض کفار کا کام ہے مسلمان کا نہیں خواتین میں سب سے پہلے حضرت خدیجہ جبکہ مردوں میں سب سے پہلے حضرت علی ،حضرت ابوبکر نے اعلان نبوت کے بعد اسلام قبول کیا،حضورۖ نے خود اپنے ہاتھ پر حضرت عثمان غنی کی بیت کی صحابہ کا ہاتھ حضور کے ہاتھ میں اور حضور کا ہاتھ خدا کے ہاتھ میںخدا اور رسول ۖ میں اتنا فرق ضرور ہے انسان محروم قسمت بھی نہ ہو اور مشرک بھی نہ بنے انہوں نے کہا آج ہر طرف دہشت گردی اور مسلمانوں پر مصیبت کا دور دورا ہے ہمیں اپنے کردار پر غور کرنا ہو گا حضورۖ کی شریعت اور سُنت کو اس طرح عام کیا جائے کہ اُمتی کو دیکھ کر خدا اور اُس کا نبی یاد آنے لگے ،اس موقع پرخطیب دربار حضرت لعل عیسن قاری محمد رمضان باروی ،صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ،فضل احمد فضل،غلام معین الدین چشتی غضنفر خان چشتی عبدالحمید،محمد حسین جھکڑ ،محمد اختر سلطانی،ارشاد احمد اویسی و دیگر نے نضرانہ عقیدت پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ پبلک ٹرانسپورٹ کے نئے کرایہ نامے ہر عمل درآمد کرائے ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ابھی تک بس اسٹینڈ سمیت کوچوں بسوں سمیت پر کرائے نامے چسپاں نہیں کئے جس کے باعث سواریوں سے لا علمی کے باعث پُرانے کرائے وصول کئے جارہے ہیں تفصیل کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں کمی باعث حکومت پنجاب نے کرایوں نامو ں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے لیہ تا کروڑ 22روپے لیہ تا کوٹ سلطان 17روپے،لیہ تا چوک اعظم 20روپے،لیہ تا چوبارہ 41روپے،کروڑ تا فتح پور 20روپے کر دیا ہے اسی طرح لیہ سے دیگر اضلاع اور شہروں میں جانے والی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی واضع کمی کا اعلان کیا گیا ہے،نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے باوجود سیکٹری RTAنے کرایوں ناموں پر عمل درآمد کرانے کے لیے دلچسپی نہیں لی اور نہ ہی ہائی ایس کوچوں بسوں پر کرائے نامے بھی چسپاں نہیں کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ممتاز دانش ور اور پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوٹ سلطان ڈاکٹر مزمل حسین کے بھائی کی وفات پر معروف صحافی و صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ،سینئیر نائب صدر حاجی فاروق زرگر،جنرل سیکٹری احسان اللہ کلاسرہ،فنانس سیکٹری ایاز خان نیازی،پروفیسر ریاض راہی ،قاضی ظہور احمد نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔