اسلام آباد (جیوڈیسک) ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کے لئے بڑی خوشخبری، 32 ہزار روپے والی دوا کی قیمت 5868 روپے مقرر کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔
وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کے مطابق ہیپاٹائٹس سی کی سستی دوا بنانے کے لئے 9 کمپنیوں کو لائسنس جاری کر دئیے ہیں۔ دوا دو ہفتے میں دستیاب ہو گی۔
دوسری جانب کیمسٹ کہتے ہیں کہ یہ دوا اسٹورز پر دستیاب نہیں، مریض خود کمپنی سے منگواتا ہے۔ شہریوں نے حکومت کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مثبت اقدام قرار دیا ہے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس سے متاثرہ ممالک میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جس کے خلاف آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔