دل والے فلاپ : کنگ خان ڈسٹری بیوٹرز کو 25 کروڑ دینگے

Dilwale

Dilwale

ممبئی (جیوڈیسک) شاہ رخ خان نے فلاپ ہونے والی فلم ‘دل والے ’کے نقصان کی ذمہ داری خود قبول کر لی ہے۔ اب کنگ خان فلم ریلیز کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز کو 25 کروڑ روپے ادا کریں گے۔

شاہ رخ اور کاجل کی کامیاب ترین جوڑی، سپرہٹ میوزک اور سب سے بڑھ کر 100 کروڑ کی سب سے زیادہ فلمیں دینے والے ڈائریکٹر روہت شیٹھی کا کمبی نیشن بھی فلم کو ڈوبنے سے نہیں بچا سکا۔

اسی وجہ سے شاہ رخ نے فلم ڈسٹری بیوٹرز کو 25 کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔